Live Updates

موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہری محتاط رہیں، سفارتخانہ پاکستان بغداد

اتوار 15 جون 2025 21:20

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)عراق میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے پاکستان سفارتخانے کی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈوائزری کے مطابق موجودہ سیکیورٹی صورتِحال کے پیشِ نظر پاکستانی شہری محتاط رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی نقل وحرکت کو محدود رکھیں۔ پاکستانی سفارتخانہ برائے عراق واقع بغداد کی ایڈوائزری کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں مدد کے لیے واٹس ایپ نمبرز پر رابطہ کریں۔ ایڈوائزری کے مطابق عراق میں پاکستانی سفارت خانے سے +9657839800899 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات