ایرانی گبد کلاتو 250 بارڈر پر راہداری تا حکمِ ثانی بند ہی: ڈپٹی کمشنر گوادر

اتوار 15 جون 2025 21:50

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایران کیساتھ گبد کلاتو 250 بارڈر پر راہداری تا حکمِ ثانی بند ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ گوادر نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حکومتِ بلوچستان کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا کہ کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔