Live Updates

سعودی ولی عہد اور یونانی وزیراعظم کا اسرائیل، ایران کشیدگی پر تبادلہ خیال

پیر 16 جون 2025 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) سعودی عرب کے وزیرخارجہ و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے یونان کے وزیراعظم کیریا کوس میتسو تاکس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال اور ایران کے خلاف اسرائیلی عسکری کارروائیوں کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوں نے تحمل، کشیدگی میں کمی اور تمام تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔یہ ٹیلی فونک رابطہ اس وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیل اور ایران کے ایکدوسرے پر جاری حملوں سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس سے وسیع تر تنازع کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب عالمی رہنما تمام فریقوں پر کشیدگی میں کمی لانے کےلیے زور دے رہے ہیں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات