
موجودہ وقت کے حساب سے سرکاری ملازمین کو آٹے میں نمک کے برابر ریلیف دیا گیا
ملازمین کے برعکس ارکان قومی اسمبلی، وزراء اور سینیٹرز کی تنخواہوں میں 600 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، شیخ انور
پیر 16 جون 2025 11:10
(جاری ہے)
شیخ محمد انور نے کہا کہ حکومت نے تنخواہوں میں صرف 10 فیصد اضافہ کر کے مزدور طبقے کے ساتھ سنگین ناانصافی کی ہے، جبکہ ڈسپرٹی ریڈکشن الاؤنس میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا، جس کا فائدہ صرف محدود طبقے کو ہی ملے گا۔
حالیہ بجٹ میں ریلوے میں ٹی ایل اے اور انویلڈ ملازمین کے بچوں کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے اور ان کی تنخواہوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اپنے وعدے کے مطابق انہیں مستقل کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مزدور طبقے پر براہ راست اور بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ بڑھا کر ان کی زندگی مزید اجیرن بنا دی گئی ہے۔حکمران طبقے نے اپنی تنخواہیں 600 فیصد بڑھالیں اور اس کے علاوہ کئی مراعات بھی حاصل کرلیں اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں صرف10 فیصد۔ عام لوگوں کو کہا جاتا ہے کہ ملک اس وقت انتہائی کٹھن مراحل سے گزر رہا ہے قربانی دواور اپنی باری لگتی ہے تو تنخواہیں 600فیصد بڑھانے پر بھی آئی ایم ایف کچھ نہیں کہتا، سرکاری ملازمین کی باری آتی ہے تو آئی ایم ایف بھی ڈنڈا لے کر آجاتا ہے۔ آئی ایم ایف نے ایسی عینک پہنی ہوئی ہے کہ اُس کو ممبرانِ اسمبلی اور وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ بالکل بھی نظر نہیں آتا اور غریب ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے وقت تو ایسے معلوم ہوتا ہے کہ جیسے سرکاری ملازمین نے ہی آئی ایم ایف کا قرضہ اتارنا ہے۔ سابقہ بجٹ میں 1 سے 17گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا تھا اور 18 سے 22 گریڈ کے افسران کی تنخواہوں میں 20 اضافہ کیا گیا تھا۔ کیونکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اس لیے میں یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ خلیفہ وقت امیر المومنین حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی جب تنخواہ مقرر کرنے کا موقع آیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میری تنخواہ ایک مزدور کی تنخواہ کے برابر مقرر کی جائے۔ اگر اس تنخواہ میں میرا گزارا ہوگیاتو ٹھیک ہے ورنہ میں مزدور کی تنخواہ بڑھا دوں گا۔ ہر سال مہنگائی کی شرح میں بے شمار فیصد اضافے کیے جاتے ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتیں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگی ہیں لیکن اس کے باوجود سرکاری ملازمین کو ہر سال بجٹ میں نظر انداز کرنا انتہائی زیادتی کے مترادف ہے۔ جتنی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ہیں اُن سے سرکاری ملازمین کے گھر کا چو لہا تو جلتا ہے پر اُس پر پکتا کچھ نہیں۔ ہر سال مہنگائی کے طوفان نے ملازمین کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے۔ پورا سال ملازمین اس انتظار میں رہتے ہیں کہ اس بار حکومت اُنہیں کچھ ریلیف دے گی، ملازمین کی مشکلات میں کچھ کمی آئے گی لیکن ہمیشہ کی طرح سرکاری ملازمین بجٹ کو دیکھ کر مایوس ہوجاتے ہیں۔ سب سے ظالمانہ اقدام جو کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ وہ عورت جس کا خاوند وفات پاچکا ہے اُس کو تاحیات پنشن ملتی تھی، اُس کی پنشن کی مدت دس سال تک کر دی گئی ہے۔ اس قدر ظلم کیاگیاہے کہ جس کا ازالہ نہیں ہوسکتا۔ اپنی تنخواہیں بڑھاتے وقت حکومت کو یہ خیال کیوں نہیں آتا کہ یہ ملک مشکل مراحل سے گزر رہا ہے۔ ہم اپنی مراعات کو کم کریں۔ ایک بیوہ جس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، وہ کیا کرے گی 10 سال پورے ہونے کے بعد کہاں جائے گی کیسے اپنی زندگی گزارے گی بھیک مانگے گی چوری کرے گی کیا کرے گی ریلوے پریم یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس مزدور دشمن بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور اس کے خلاف ملک گیر سطح پر احتجاجی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ مشاورت کے لیے ریلوے پریم یونین نے 18 جون کو مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس لاہور میں طلب کیاہے جس میں ملک بھر سے اراکین شرکت کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ شیخ محمد انور نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر بجٹ میں مزدور طبقے کے لیے اصلاحات کرے اور ریلوے سمیت تمام اداروں کے کم اجرت پانے والے ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں خاطر خواہ اضافہ کرے اور کم از کم تنخواہ 37 ہزار کی بجائے 50 ہزار روپے کی جائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں ملازمین کے اپنا گزر بسر کرسکیں۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.