Live Updates

ایئر انڈیا کا ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

ہانگ کانگ سے دہلی جانے والی پرواز کو تکنیکی خرابی کے بعد واپس لوٹنا پڑا

Sajid Ali ساجد علی پیر 16 جون 2025 11:30

ایئر انڈیا کا ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون 2025ء ) بھارت کی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کا ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ہانگ کانگ سے دہلی جانے والی پرواز کو تکنیکی خرابی کے بعد واپس لوٹنا پڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی طرف جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو ٹیک آف کے بعد فضا کے درمیان تکنیکی خرابی کے بعد اپنے واپس ہانگ کانگ لینڈ کرنا پڑ گیا، ایئر انڈیا کی فلائیٹ AI315 ہانگ کانگ سے دہلی جا رہی تھی کہ دوران پرواز پائلٹ کو تکنیکی خرابی کا شبہ ہوا، یہ پرواز، بوئنگ 787 8 ڈریم لائنر کے ذریعے آپریٹ کی جارہی تھی جو ہانگ کانگ سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی۔

بھارت میں مسلسل حادثات کی وجہ سے فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے، گزشتہ روز آریان ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکارہوا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چھ یاتری اور ایک پائلٹ سوار تھے، حادثہ صبح پانچ بج کر بیس منٹ پر پیش آیا اور پرواز کے صرف دس منٹ بعد ہی ہیلی کاپٹر جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا، کیدارناتھ مندر دو مئی کو کھلنے کے بعد چھ ہفتوں کے دوران پیش آنے والا یہ پانچواں ہیلی کاپٹر حادثہ ہے، حادثے کے بعد ملبے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے لاشیں ناقابل شناخت ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 12 جون کو بھی لندن جانے والی ایئر انڈیا پرواز احمد آباد میں گر کر تباہ، 241 مسافر اور متعدد زمین پر موجود افراد ہلاک ہوئے، 8 مئی کو اتراکھنڈ کے ضلع اتراکاشی میں گنگوتری دھام جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے، اس سے قبل 5 جنوری کو بھارتی ریاست گجرات میں تباہ ہونے والے کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹر میں تین افراد ہلاک ہوئے۔

بتایا جارہا ہے کہ کبھی بھارت کے جنگی طیارے تباہ ہوتے ہیں تو کبھی مسافر طیاروں اور ہیلی کاپٹروں حادثات پیش آتے ہیں، گزشتہ دو برسوں کے دوران بھارت میں کئی فوجی اور نیم فوجی ہیلی کاپٹر حادثات کا شکار ہو چکے ہیں، مودی سرکار کے دور میں جہاں دیگر شعبوں میں بھارتی نااہلی واضح ہوئی، وہیں ہوا بازی کے شعبے میں بھی آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں، ان حادثات کی بڑی وجہ مودی سرکار کے دور میں کرپشن اور اہم شعبوں میں رشوت کے عوض نااہل افراد کی بھرتیاں ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات