
ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ہمیں جوہری توانائی اور تحقیق کا حق حاصل ہے، مسعود پزشکیان
ایران جوہری توانائی اور تحقیق کے اپنے حق کا بھرپور انداز میں دفاع کرے گا، بحران کے دوران صبر سے کام لیں،ہم کسی پرغلبہ نہیں چاہتے، ہر اختلاف، مسئلے اور رکاوٹ کو آج پس پشت ڈال دینا چاہیے، ایرانی صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب
فیصل علوی
پیر 16 جون 2025
11:43

(جاری ہے)
ہمیں جوہری توانائی اور تحقیق کا حق حاصل ہے اور کوئی ہم سے یہ حق نہیں چھین سکتا۔ عوام سے کہتا ہوں صیہونی ریاست نے جنگ مسلط کردی ہے۔بحران کے دوران صبر سے کام لیں،ہم کسی پرغلبہ نہیں چاہتے،جارحیت کرنیوالوں میں سے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ایک کرکے مسلمان ملکوں کو نشانہ بنارہا ہے۔اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا امریکی غندہ گردی ہے۔اسرائیل طاقت کے زور سے ہمیں مٹا نہیں سکتا،ایک شہید ہوگا تو اس کی جگہ لینے کیلئے سو کھڑے ہونگے۔ ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم وہ جوہری توانائی اور تحقیق کے اپنے حق کا بھرپور انداز میں دفاع کرے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایران کے رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے صیہونی فضائیہ کے حملوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا تھاکہ اسرائیل نے اپنے تلخ اور دردناک تقدیر کی بنیاد رکھ دی تھی۔اسرائیل کو حملے کی سخت سزا ملے گی۔ایرانی سپریم لیڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھاکہ آج صبح صہیونی ریاست نے ہماری سرزمین پر شیطانی اور خون آلود ہاتھوں سے ایک سنگین جرم کا ارتکاب کیاتھا۔ دشمن نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی فطرت کو پہلے سے زیادہ بے نقاب کر دیاتھا۔انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے تھے۔اللہ نے چاہا تو ایران کی مسلح افواج کے مضبوط بازو اسرائیل کو سزا دیئے بغیر نہیں رکیں گے۔آیت اللّٰہ خامنہ ای نے تصدیق کی تھی کہ اسرائیل کے حملے میں کئی کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوئے تھے۔ ان کمانڈرز اور سائنس دانوں کے جانشین اپنے فرائض انجام دے کر مشن جاری رکھیں گے۔ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا تھا کہ اسرائیل نے اپنے لیے تلخ اور تکلیف دہ قسمت کا انتخاب کیا ہے اور اس میں شک ہی نہیں کہ اسے یہ سزا ضرور ملے گی۔سپریم لیڈر نے کہا کہ اسرائیل سزا کیلئے تیار رہے۔ ایران کی مسلح افواج دشمن کے اس حملے کا جواب دیں گی۔صہیونی حکومت نے اپنے خون آلود ہاتھوں سے ہمارے عزیز وطن میں جرم کا ارتکاب کیاتھا اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی شیطانی فطرت کو مزید آشکار کر دیاتھا۔رہبر انقلاب نے اپنے بیان میں زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھاکہ اسرائیلی حکومت کو ایک سخت جواب کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔مزید اہم خبریں
-
سیلاب سے لوگوں کا جتنا نقصان ہوا ہے کےپی حکومت اس کا پورا پورا ازالہ کرے گی
-
پنجاب حکومت کا شہروں کی جدید تعمیروترقی کیلئے جاپان کے تجربات سے سیکھنے کا فیصلہ
-
بھارت: اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف تحریک لانے پر غور
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ جاپان
-
مریم نوازکی پنجاب میں ممکنہ کلائوڈ برسٹ اورطوفانی بارشوں کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ کا جاپان کے تجارتی ، معاشی اورثقافتی مرکز یوکوہاما شہر کا دورہ
-
14 اگست کے روز کوئٹہ کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا گیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
چیف جسٹس آف پاکستان کی صدارت میں قومی عدالتی (پالیسی سازی) کمیٹی کا 54واں اجلاس
-
اوجی ڈی سی ایل کی بڑی کامیابی : جھل مگسی میں گیس کا اہم منصوبہ مکمل ، یومیہ 14 ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار شروع
-
5اسٹار ہوٹل میں قیام، اعلیٰ درجے کی گاڑیاں اور سفارتی تحائف
-
صحافی خاور حسین کی لاش ملنے کا معاملہ، دوبارہ پوسٹ مارٹم مکمل، تحقیقات جاری
-
کیپیٹل مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں نمایاں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.