Live Updates

پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس سربراہ محمد کاظمی اور ان کے نائب شہید،ایرانی میڈیا نے تصدیق کردی

پیر 16 جون 2025 12:58

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)ایرانی خبرایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے تہران پر حملے میں پاسداران انقلاب کیانٹیلی جنس سربراہ محمد کاظمی اور ان کے نائب شہید ہوگئے ۔اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف اور ان کے ڈپٹی کو قتل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہمیں جو کرنے کی ضرورت ہوتی ہے وہ کرتے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔

بات چیت کی بہت سی غلط رپورٹس ہیں جو کبھی ہوئی ہی نہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ امریکا جانتا ہے کہ اس کے لیے بہتر کیا ہے۔ تہران سے اسرائیل کے وجود کولاحق دو خطرات کے خاتمے تک جوضروری ہوگا کریں گے، ایران سیلاحق پہلا خطرہ جوہری اور دوسرا بیلسٹک میزائل کا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات