گلگت حادثہ‘ مسافروں سے بھری گاڑی دریا میں جاگری، 7 افراد لاپتہ

گاڑی میں ڈرائیور سمیت 9 افراد سوار تھے‘ دو نوجوان تیر کر دریا سے باہر نکلنے میں کامیاب

پیر 16 جون 2025 13:22

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)گلگت میں ایک افسوسناک واقعے میں مسافروں سے بھری گاڑی دریا میں جاگری۔ گاڑی میں ڈرائیور سمیت 9 افراد سوار تھے، جن میں سے دو نوجوان تیر کر دریا سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ سات افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دریا کی تیز لہروں کے باعث تلاش میں مشکلات درپیش ہیں، تاہم کوششیں جاری ہیں۔مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ شدید پریشانی اور بے چینی کا شکار ہیں۔