Live Updates

سکیورٹی فورسز کی صوبہ خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5خوارجی ہلاک

پیر 16 جون 2025 15:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) سکیورٹی فورسز کی صوبہ خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 خوارجی ہلاک ہو گئے۔پیر کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے پشاور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مہارت کے ساتھ بھارتی سپانسر شدہ خوارج کے ٹھکانے کا محاصرہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 بھارتی سپانسر شدہ خوارج بشمول خارجی حارث اور خارجی بصیر کو جہنم واصل کر دیا گیا۔انٹیلی جنس پر مبنی ایک اور آپریشن ضلع شمالی وزیرستان میں کیا گیا اور اس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے ایک اور خارجی کو جہنم واصل کر دیا۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جو ان علاقوں میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی بھارتی سپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جا ری ہیں کیونکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات