
سندھ حکومت کی جانب سے گھروں کی تعمیر سیلاب متاثرین کے لئے بلاول بھٹو زرداری کا بہترین تحفہ ہے ، سی ای او سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن
پیر 16 جون 2025 15:35
(جاری ہے)
پورے سندھ میں تقریباً 24 اضلاع میں گھر متاثر ہوئے تھے ۔ ان گھروں کی نئے سرے سے تعمیر کے لئے حکومت سندھ نے پانچ مختلف آرگنائزیشنز کو آن بورڈ کیا تھا جس میں ایک ایس آر ایس او بھی شامل ہے ۔
ہمارے پاس پانچ اضلاع ہیں جس میں جیکب آباد ، شکارپور ، لاڑکانہ ، خیرپور اور قمبر شہدادکوٹ شامل ہیں ۔ ان پانچ اضلاع میں ایک اندازے کے مطابق سات لاکھ سے زائد گھر متاثر ہوئے تاہم چار لاکھ 82 ہزار گھروں کی تعمیر کے لئے رقم آچکی ہے ۔ ان خاندانوں کو گھر کی تعمیر کے لئے پہلی قسط مل چکی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ گھر کی تعمیر کے لئے فی متاثر کو کل 2 لاکھ 70 ہزار روپے تین اقساط میں دیئے جا رہے ہیں ، پہلی قسط 70 ہزار روپے اور باقی 2 لاکھ دو قسطوں ادا کئے جا رہے ہیں ۔ سی ای او سرسو محمد ڈتل کلہوڑو نے کہاکہ جن لوگوں نے پیسے لیے ہیں اور گھر نہیں بنا رہے ان سے حکومت رقم واپس وصول کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کرپشن شکایات بھی مل رہی ہیں البتہ چیک اینڈ بیلنس کی سخت پالیسی کی وجہ سے شکایات کی شرح انتہائی کم سطح پر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن میں ملوث کوئی بھی ملازم ہو اگر اس کے خلاف ثبوت پائے گئے تو اس پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ضلع جیکب آباد میں 93 فیصد لوگوں نے گھر بنانے کے لیے پیسے لے لئے ہیں جبکہ تقریباً 40 ہزار لوگ رہ گئے ہیں۔ ڈی پی سی کی جعلی تصاویر بنا کر پیسے لیے جانے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں تاہم اس کام میں ملوث افراد بچ نہیں سکیں گے۔ سی ای او سرسو نے کہاکہ ایس آر ایس او سندھ کے دیہی علاقوں میں غربت میں کمی کے لئے پر عزم ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
عمران خان نے تمام آفرز مسترد کر کے حقیقی آزادی کا علم بلند کیا ہے، اسد قیصر
-
این ڈی ایم اے کی جانب سے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
وزیراعلیٰ نے کشمیر کا اسپیشل اسٹیٹس ختم کرنے کو انسانیت سے غداری قرار دے دیا
-
بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ، ہمارا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے ،چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد
-
بھارت کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے،رانا تنویرحسین
-
بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کے ظالمانہ استحصال کا حساب دینا ہوگا، خورشید احمد شاہ
-
سیاسی اختلافات کے باوجود تمام جماعتوں نے ایک آواز ہو کر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، شرجیل انعام میمن
-
18 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
-
کشمیر پر چھائی سیاہ رات ضرور ختم ہوگی ،آزادی کا سورج جلدطلوع ہوگا‘مریم نواز
-
ساہیوال، بھٹو نگر میں فائرنگ سے سکیورٹی کمپنی کا منیجر جاں بحق ، مقدمہ درج ،ملزم گرفتار
-
عبد العلیم خان کا استحکام پاکستان پارٹی کا یوم استحصال کشمیرکے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
-
بھارت کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے، کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریاں اور میڈیا پر پابندیاں قابلِ مذمت ہیں، وفاقی وزیررانا تنویرحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.