سرگودھا ، ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق

پیر 16 جون 2025 20:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) سرگودھا میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ سرگودھا کی نواحی تحصیل سلانوالی کے قصبہ شاہ نیکدر کے قریب پیش آیا۔ کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر 32 سالہ شخص عمر حیات جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 151 شمالی کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ عمر حیات چارہ لینے جا رہا تھا کہ ریلوے لائن پر اچانک ٹرین آگئی اور وہ ٹرین کے نیچے آ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال سلانوالی منتقل کردیا۔ تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔ تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے واقعہ کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔