Live Updates

معروف کاروباری رہنما ایاز میمن کو اغواہ کرنے کی کوشش

کچھ نامعلوم افراد دو گاڑیوں میں میرے پیچھے لگ گئے،ڈالے کے پیچھے سوار میرے دوگارڈز اغوا کرلیے گئے،ایاز میمن

پیر 16 جون 2025 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) معروف سماجی وکاروباری شخصیت ایاز میمن موتی والا کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی۔ واقعہ کے بعد سماجی رہنما نے کچھ شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج تھانے میں جمع کروادی جبکہ کچھ ضروری معاملات شواہد و انکشافات جب ایف آئی آر درج کی جائے گئی جب پولیس اور حکام بالا کے سامنے رکھونگا۔

تفصیلات کے مطابق ایاز میمننے کہا کہ وہ گزشتہ شب پندرہ جون جمشید روڈ کراچی میں اپنے دوست کے پاس ملنے گئے تھے۔ کہ اچانک کچھ نامعلوم افراد دو گاڑیوں میں میرے پیچھے لگ گئے۔ صدر میں سوار ایک ڈالے نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی۔گاڑی کادروازہ بند ہونے کی وجہ سے میں محفوظ رہا لیکن میرے ڈالے کے پیچھے سے دو گارڈ اتروالیے گئے جس کی فوری اطلاع میں نے 15 پر دیدی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ اس کی اطلاع تھانہ پریڈی اسٹیشن کو بھی دیدی تھی۔میں صدر سے گاڑی لیکر تیزی سے بھاگا اور گزری پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔میرے پیچھے مسلسل کرولا گن میٹلک گاڑی BAT 240مسلسل میرے پچھے لگے رہے یہ خیابان جامی سن سیٹ کلب کے سامنے گزری پولیس اسٹیشن تک میرا پیچھا کرتے رہے۔میں جلدی سے گزری پولیس اسٹیشن میں داخل ہوا جس پر وہ لوگ بھاگ گئے۔ایاز میمن موتی والا نے جان کے خطرے اور اغواہ کی کوششوں پر کہا ہے کہ صرف میں ہی نہیں میری فیملی بھی غیر محفوظ ہے ہمیں اس وقت تحفظ کی ضرورت ہے۔

یہ لوگ کئی روز سے مجھے ہراساں کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔اللہ کا شکرہے کل اغوا یا جان سے ماردینے کی بھرپور کوششوں کے باجود میں محفوظ رہا۔مگر میرے دوگارڈ کو اغوا کرلیا گیاہے۔ میں وزیراعلی سندھ آئی جی سندھ گورنر سندھ ڈی جی رینجرز چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم سے اپیل کرتاہوں کہ مجھے اور میری فیملی کی جان کوشدید خدشہ لاحق ہے اس لیے مجھے جلد از جلد انصاف وتحفظ فراہم کیا جائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات