ٹنڈو محمد خان سٹی پولیس نے ملیر جیل کراچی سے فرار ہونے والا قیدی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

پیر 16 جون 2025 23:27

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) ٹنڈو محمد خان سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے تین جون کو ملیر جیل کراچی سے فرار ہونے والا قیدی کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم کی شناخت راشد حسین ولد حق نواز ملاح سکنہ ملاح محلہ ٹنڈو محمد خان کے نام سے ہوئی ہے جو تھانہ ڈیفنس کراچی کے چوری کے مقدمہ نمبر 227/2025 کے تحت گرفتار ہو کر ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید تھا اور سزا کاٹ رہا تھا۔ٹنڈو محمد خان پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد گرفتار سزا یافتہ مفرور قیدی کو ضابطے کی کارروائی عمل لانے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :