
سولر پینلز کی امپورٹ پر سیلزٹیکس کے اثرات پرتشویش ہے،قابل تجدید توانائی کے فروغ میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، میاں زاہد حسین
پیر 16 جون 2025 23:42
(جاری ہے)
میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں جہاں توانائی کا بحران ایک مستقل مسئلہ ہے وہاں سولرٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی ہی دیرپا حل فراہم کرسکتی ہے۔
اس تناظر میں ایسے کسی بھی اقدام سے اجتناب ضروری ہے جو عوام کومتبادل توانائی کے ذرائع سے دورکرے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اگرچہ ریاست کے مالی تقاضے اپنی جگہ اہم ہیں لیکن انہیں عوامی ضروریات ماحولیاتی تحفظ اورطویل مدتی پالیسی مفادات کے ساتھ متوازن رکھنا ناگزیرہے۔ سولرپینلزپرٹیکس لگانے سے نہ صرف گھریلو صارفین کی حوصلہ شکنی ہوگی بلکہ وہ چھوٹے کاروبار بھی متاثرہوں گے جولوڈ شیڈنگ کے خلاف اس ٹیکنالوجی کواپنا سہارا بنائے ہوئے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے تجویزدی ہے کہ حکومت اس معاملے میں مرحلہ وار یا ٹارگٹڈ پالیسی اختیارکرے جس کے تحت کم آمدنی والے صارفین اوردیہی علاقوں کوخصوصی رعایتیں دی جائیں تاکہ ملک میں توانائی کی خود کفالت کی کوششیں متاثرنہ ہوں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ درآمدی سولرآلات پر مکمل انحصارختم کرکے مقامی مینوفیکچرنگ کوفروغ دیا جائے جس سے نہ صرف روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ قیمتوں میں بھی استحکام آسکتا ہے مگراس کے لئے وقت درکارہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پرکاربن فٹ پرنٹ میں کمی لانے اورموسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے قابل تجدید توانائی کا کردارکلیدی تسلیم کیا جا چکا ہے ایسے میں پاکستان میں اس شعبے کو نقصان پہنچانا کسی طور بھی دانشمندانہ نہیں ہوگا۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ حکومت کوبجٹ میں کیے گئے فیصلوں پردوبارہ غورکرتے ہوئے ایک ایسی پالیسی تشکیل دینی چاہیے جوعوامی مفاد ماحولیاتی استحکام اور توانائی کی پائیداردستیابی کومدنظررکھے تاکہ موجودہ اور آنے والی نسلیں روشن مستقبل کی امید رکھ سکیں۔ اگر حکومت نے فوری طور پرمشاورت کا عمل شروع نہ کیا توممکن ہے کہ سولرانڈسٹری کا اعتماد متزلزل ہوجائے اورسرمایہ کاری کا بہاؤ رک جائے۔ اس لیے ضروری ہے کہ پالیسی سازی میں تمام اسٹیک ہولڈرزکوشامل کیا جائے تاکہ ایک پائیداراورقابل قبول حل سامنے آسکے۔
مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی قیمت میں معمولی رد و بدل، چاندی کی قیمت بھی برقرار
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ ساز بلندی، وزیراعظم کا اظہارِ مسرت
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے اضافہ ریکارڈ
-
لاہور چیمبر کے تاجرکنونشن میں تاجروں کی بھرپور شرکت، صدر لاہور چیمبر کا حکومتی پیشکش پر مشروط مذاکرات کا اعلان
-
برائلرگوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
750 روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) ہوگی
-
اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس نے ایک لاکھ 35 ہزار کی حد بھی عبور کرلی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
بٹ کوئن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
لاہور میں گوشت اور انڈوں کی قیمتیں برقرار، مٹن 2400، برائلر 432 روپے کلو
-
سونا مزید مہنگا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
-
مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھا ؤ میں استحکام رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.