کوئٹہ،ٹریفک کی نقل و حرکت اور تعمیراتی منصوبوں سے متعلق ضابطے،قواعد وضع کیے ہیں‘ کمشنر کوئٹہ

پیر 16 جون 2025 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) کمشنر کوئٹہ و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ محمد حمز ہ شفقات نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے فیصلوں کی تعمیل میں اور ٹریفک انجینئرنگ بیورو، ٹریفک پولیس، کیو ڈی پی، اربن پلاننگ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی سفارشات پر اور بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 کے سیکشن 63 کے تحت حاصل اختیارات کے استعمال کے تحت منسلک نقشے کے مطابق کوئٹہ شہر کے کمرشل ایریا کو فوری طور پر نافذ العمل قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ "ڈاؤن ٹاؤن" کے علاقے میں ٹریفک کی نقل و حرکت اور تعمیراتی منصوبوں سے متعلق ضابطے،قواعد وضع کیے ہیں اور مقررہ وقت پر مطلع کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ "ڈاؤن ٹاؤن" حدود میں چائنہ چوک حالی روڈ سے شاہراہ گلستان تک‘ موسیٰ چیک پوسٹ کے قریب گلستان روڈ سے علی بہادر روڈ کوئٹہ سے طوغی روڈ تک‘طوغی روڈ سے رحمت اللہ روڈ (شہداء چوک) تک نیچاری روڈ سے حاجی عبدالمجید اسٹریٹ سے کاسی روڈ تک‘ کاسی روڈ سے گوالمنڈی تھانہ کواری روڈ چوک تک‘ کواری روڈجناح روڈ جنکشن سے امداد چوک تک‘ امداد چوک سے ایدھی چوک تک (ہاکی گراؤنڈ)‘ ایدھی چوک سے وائیٹ روڈ تک ختم نبوت تک‘ ختم نبوت چوک سے پشین اسٹاپ تک‘ پشین سٹاپ سے حالی روڈ تک اوپر کی حد بندی فوری طور پر اور عوامی خدمت کے بہترین مفاد میں "ڈاؤن ٹاؤن" میں ہو گی‘ دریں اثناء مالکان کمرشل جائیداد بشمول شاپنگ مالز ور ہائشی پلازہ جات پرائیوٹ مالکان کے نا م پر نوٹس جاری کرتے ہوئے تنبیہ کیاکہ تمام مالکان کمرشل جائیداد بشمول شاپنگ مالز رہائشی پلازہ جات پر ائیوٹ ہسپتال مالکان کو مطلع کیا اور کہا کہ معزز عدالت عالیہ بلوچستان کے حکم پراور بار کونسل بنام گورنمنٹ آف بلوچستان 804/2020.CP.No تمام CP تمام شاپنگ مالزور ہائشی پلازہ جات میں پارکنگ کی دستیابی لازمی قراردیں‘ اور تاکید کی جاتی ہے کہ اپنے شاپنگ مالزرہائشی پلازے وغیرہ میں فوری طور پر پارکنگ کی دستیابی کو یقینی بنائیں پارکنگ عمارت کے تہہ خانے میں فراہم کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اور تہہ خانہ میں جگہ کی کمی یا عدم دستیابی کی صورت میں زمینی منزل کو پارکنگ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ان ہدایات پر عمل درآمد یا پہلے سے دستیاب سہولت کی بابت زیر دستخطی کو مطلع کریں۔ تہہ خانہ میں پہلے سے موجود پارکنگ کو دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرنا سختی سے ممنوع ہے‘درج بالا عدالتی احکام کی عدم تعمیل شاپنگ مالز، پلازے اور پرائیوٹ ہسپتال کے نقشہ کی منسوخی اور بندش پر منتج ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری مالکان پر ہوگی جبکہ پرائیوٹ ہسپتال مالکان زیر حدود میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے نام پر نوٹس جاری کرتے ہوئے تنبیہ کیا کہ معزز عدالت عالیہ بلوچستان کے حکم پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے حدود میں قائم تمام پرائیویٹ ہسپتال مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ہسپتال کا منظور شدہ نقشہ ہمراہ بلڈنگ پرمٹ اور NOC جاری کردہ محکمہ بلوچستان ہیلتھ کمیشن نوٹس ہذا کے اجراء کے 15 یوم کے اندر دفتر چیف آرکیٹیکٹ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے دفتر میں پیش کریں۔

عدم تعمیل کی صورت میں ہسپتال مذکورہ کی بندش اور انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی پر مبنی ہو گی، اور اس بابت ہونے والے تمام نقصان وغیرہ کی تمام تر ذمہ داری ہسپتال انتظامیہ پر ہو گی۔