اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کیلئے عالمی جریدے فوربز کا بڑا اعزاز

ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس 2024ء میں ریکارڈ تھرو پر فوربز 30 انڈر 30 ایشیاء کی فہرست میں شامل کر لیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 17 جون 2025 10:33

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کیلئے عالمی جریدے فوربز کا بڑا اعزاز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جون 2025ء ) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس 2024ء میں تاریخی کارکردگی کے بعد فوربز 30 انڈر 30 ایشیاء کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔
پیرس اولمپکس میں 28 سالہ ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں ریکارڈ 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا تھا جس کو فوربز نے ’اسٹننگ شو‘ قرار دیا، جو کہ انفرادی اسپورٹس میں پاکستان کا اب تک کا پہلا جب کہ 40 سال سے زیادہ کے عرصے میں پاکستان کا اولمپکس میں پہلا طلائی تمغہ تھا۔

(جاری ہے)

 
پیرس اولمپکس میں کامیابی کے بعد ان کو پنجاب اور سندھ سے 15 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زیادہ کے کیش انعامات موصول ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ حکومت نے اسلام آباد کی ایک سڑک کا نام ارشد ندیم کے نام پر رکھا جبکہ پاکستان پوسٹ نے یومِ آزادی پر ایک یادگاری اسٹیمپ بھی جاری کیا تھا۔