Live Updates

امریکہ نے طیاہ بردارجہازاسرائیل کے قریب منتقل کر دیا

جہاز کو جنوبی چینی سمندر کے علاقے سے مشرق وسطی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا

منگل 17 جون 2025 14:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)امریکہ نے اسرائیل کی اسی ماہ خطے میں شروع ہونے والی ایک نئی جنگ کے پیش نظر اپنے جنگی اثاثوں کو طیارہ بردار جہاز اسرائیل کے نزدیک تر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ فضا میں پرواز کے دوران ہی جنگی طیاروں میں تیل بھرنے والے 30 جدید ٹینکر یورپ منتقل کیے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اقدامات امریکی صدر ٹرمپ کے اس اشارے کے بعد کیے گئے ہیں کہ امریکہ بھی ایران کے خلاف جنگ کا حصہ بن سکتا ہے۔

بتایا گیا ہے امریکی طیارہ بردار جہاز کو جنوبی چینی سمندر کے علاقے سے مشرق وسطی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ یورپ میں ہوائی جہازوں کو پرواز کے دوران ہی انیدھن دینے والے ٹینکر منتقل کیے گئے ہیں۔ امریکی 'نیمٹز' طیارہ بردار بحری جہاز ایک بار پھر امریکی فوج کو دوسرا کیریئر اسٹرائیک گروپ فراہم کرے گا۔ یہ سلسلہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے مسلسل جاری ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات