Live Updates

چین امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لئے ایران اور اسرائیل کے ساتھ مضبوط رابطے جاری رکھے گا، وزارت خارجہ

منگل 17 جون 2025 17:15

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) چین نے کہا ہے کہ وہ امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لئے ایران اور اسرائیل کے ساتھ مضبوط رابطے جاری رکھے گا۔ چین کے خبر رساں ادارے سی جی ٹی این کے مطابق منگل کو پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے اسرائیل۔

(جاری ہے)

ایران تنازع کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ تنازع کے آغاز کے بعد سے چین نے جنگ بندی کو فروغ دینے اور دشمنی ختم کرنے کے لئے ایران، اسرائیل اور تمام فریقین کے ساتھ رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی اداروں نے بھی موجودہ صورتحال پر بیانات جاری کیے ہیں۔گو جیاکھون نے اس بات پر زور دیا کہ طاقت سے دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا اور کسی بھی بین الاقوامی تنازع کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور یہ کہ مشترکہ سلامتی کے تصور کو برقرار رکھتے ہوئے ہی تمام فریقین کے جائز خدشات کو مکمل طور پر دور کیا جا سکتا ہے۔چین امن مذاکرات کو فروغ دینے اور خطے کو مزید انتشار سے بچانے کے لئے متعلقہ فریقین کے ساتھ مضبوط رابطے جاری رکھے گا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات