قومی جونیئر ٹیم ایشین جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 24 جون کو کوریا روانہ ہو گی

منگل 17 جون 2025 17:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) قومی جونیئر ٹیم ایشین جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 24 جون کو کوریا روانہ ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ ایشین جونیئر نیٹ بال چیمپئن شپ 27 جون سے 4 جولائی تک کوریا میں کھیلی جائے گی جس میں 12ایشیائی ممالک کی ٹیموں کی خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے پاکستان کو گروپ بی میں تائیوان، جاپان، میزبان کوریا، مالدیپ اور سعودی عرب کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔

گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ، بھارت اور برونائی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی کھلاڑی اپنی پریکٹس میں مصروف ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ وہ بھرپور تیاری کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کریں۔