
عالمی سروے میں کراچی ایک بار پھر ناقابل رہائش شہروں میں شامل ہوگیا
منگل 17 جون 2025 17:28
(جاری ہے)
اس سالانہ سروے کا مقصد کمپنیوں کو اپنے ملازمین کو دوسری جگہوں پر منتقل کرتے وقت مشکلات کے الاؤنسز کا اندازہ لگانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
دی اکانومسٹ کے مطابق یہ سروے صحت کی سہولتوں، ثقافت و ماحول، تعلیم، انفرااسٹرکچر اور استحکام جیسے پانچ زمروں میں 173 شہروں کی درجہ بندی کرتا ہے۔گزشتہ سال کی درجہ بندی میں کراچی کی حالت لاگوس، طرابلس، الجزائر اور دمشق جیسے شہروں کے برابر تھی، اس سے پچھلے سال کراچی 173 ممالک میں سے 169 ویں نمبر پر تھا۔گزشتہ اکتوبر میں، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا تھا کہ پاکستان میں شہروں کی رہنے کے قابل حالت (livability) کم ہو رہی ہے، اور شہری مراکز غیر مؤثر ہوتے جا رہے ہیں، جہاں کئی مسابقتی انڈیکسز میں کم اسکور ملے ہیں، جن میں بھیڑ، بدصورتی اور آلودگی شامل ہیں۔اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کراچی میں طبقاتی تقسیم ایک بڑا مسئلہ ہے کیوں کہ اشرافیہ کی اکثریت کنٹونمنٹ علاقوں یا نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں رہتی ہے، جب کہ کم آمدنی والے افراد کو شہر کے سب سے بڑے ضلع، کراچی ایسٹ میں دھکیلا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شہر مذہبی اور نسلی بنیادوں پر مزید تقسیم ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے ماضی میں کئی بار پرتشدد جھڑپیں ہو چکی ہیں۔کراچی پاکستان کا واحد شہر ہے جو کسی حد تک عمودی طور پر پھیل رہا ہے، کیوں کہ زمین محدود ہے اور رہائش کی فوری ضرورت ہے،جولائی میں، فوربز ایڈوائزر کی ایک فہرست کے مطابق کراچی کو سیاحوں کے لیے دوسرا سب سے زیادہ خطرناک شہر قرار دیا گیا تھا، جس کا اسکور100 میں سے 93.12 تھا۔درجہ بندی کے مطابق، کراچی میں ذاتی تحفظ کا خطرہ سب سے زیادہ تھا، جس میں جرائم، تشدد، دہشتگردی کے خطرات، قدرتی آفات اور اقتصادی کمزوریاں شامل ہیں۔فہرست میں کہا گیا کہ کراچی کو امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے دوسرا بدترین (سطح 3، سفر پر نظر ثانی کریں) سفر کا تحفظ درجہ حاصل ہے، کہا گیا کہ شہر میں انفرااسٹرکچر کی سلامتی کا چوتھا بدترین درجہ ہے، جو شہر کے بنیادی ڈھانچے کی دستیابی اور معیار کو ظاہر کرتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی منی پاکستان ہے اور یہاں کرپشن کا نظام مسلط ہے، حافظ نعیم الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سینئر صحافی ابصار عالم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹوکیو کے جدید ترین ٹیکنالوجی کے شاہکار ٹریفک کنٹرول مرکز کا دورہ
-
اسپیکرقومی اسمبلی کا دہشتگردی سے ہونے والے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش
-
پینے کے صاف پانی کی دستیابی صرف ایک ترقیاتی ہدف نہیں بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
-
بلاول بھٹو نے پی پی پی سندھ کی صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کے عہدیداران کا اعلان کردیا
-
جعلی سی سی ڈی اہلکار پکڑا گیا
-
سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت ’’ہنرمند اسیر پروگرام‘‘بارے اعلی سطحی اجلاس
-
لاہور: گلی میں بیٹھی خاتون کیساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار
-
پاکستان میں بریسٹ فیڈنگ کی شرح صرف 48 فیصد، آگہی بہت ضروری ہے: ماہرین صح
-
وزیراعلی سندھ کا میئر کراچی کے ہمراہ رات گئے شہر کا دورہ، صوتحال کا جائزہ لیا
-
فاروق ستار کا میئر کراچی مرتضی وہاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.