Live Updates

رحیم یارخان ،بجٹ میں ضلع رحیم یارخان کے لیے 50 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،سابق ایم پی اے

منگل 17 جون 2025 20:03

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) سابق رکن پنجاب اسمبلی و سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمد عمر جعفر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مریم نواز شریف نے صوبہ پنجاب کی عوام کیلئے ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے پنجاب کے عوام کے دل جیت لئے ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ضلع رحیم یارخان کیلئے 50 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،جس سے ضلع بھر میں برن یونٹ کا قیام،سڑکوں کے جال بچھائے جائینگے،ضلع کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے نئے پراجیکٹس پر کام شروع کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ہے،پنجاب میں نئے ترقیاتی کاموں کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔سابق رکن قومی اسمبلی میاں امتیاز احمد نے کہا کہ وفاقی اور صوبہ پنجاب کا بجٹ عوام دوست بجٹ ہے جس کے ثمرات بہت جلد عوام تک ڈیلیور ہونگے،پنجاب کے بجٹ میں عام آدمی سے لے سرکاری ملازمین تک تمام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ ضلع رحیم یارخان کیلئے مختص ہونے والے اربوں روپے سے سکولزکالج،ہسپتال،ریسکیو1122 کا قیام،پینے کے صاف پانی کے منصوبے،سیوریج کے مسائل،بجلی ،گیس کی فراہمی سمیت ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کے انبار لگائے جائینگے۔\378
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات