Live Updates

بلوچستان حکومت ،گرینڈ الائنس رہنمائوں میں مذاکرات کامیاب

سرکاری ملازمین نے بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا احتجاج موخر کردیا

منگل 17 جون 2025 20:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) بلوچستان حکومت اور گرینڈ الائنس کے رہنمائوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ، سرکاری ملازمین نے بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا احتجاج موخر کردیا۔ منگل کو ایم پی اے لاجز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو مالی حالات کی وجہ سے بجٹ بنانے میں مشکلات ہوتی ہیںبجٹ کا بڑا حصہ غیر ترقیاتی مد میں چلا جاتا ہے اس میں کوئی شک نہیں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ملازمین مہنگائی کی شرح میں اضافے کی مناسبت سے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہیںپیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملازمین کے حق میں فیصلے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے ہمارے اور ملازمین کے مابین مذاکرات جاری تھے جن کے نتیجے میں ملازمین نے اپنا احتجاج موخر کردیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ملازمین کے تمام مسائل حل کریگی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ وفاقی بجٹ کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کیا جائیگا تنخواہ دار طبقے کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے ملازمین کو اچھا ریلیف دیاہم سب ایک ہیں اور ہمارے مسائل بھی مشترک ہیںمذاکرات کے چار دور ہوئے جن کے بعد ملازمین نے اپنا احتجاج موخر کردیا ہے۔

اس موقع پر گرینڈ الائنس کے چیئر مین عبدالقدوس کاکڑ نے کہا کہ مذاکرات میں مسائل پر گفتگو ہوئی ہے جس کے بعد ہم اس نتیجے میں پہنچے ہیں کہ ملازمین کی تنخواہوں میں ریلیف اور ڈسپرٹی ریڈیکشن الائونس وفاق کی طرز پر دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ10فیصد ڈی آر اے کی ادائیگی کے لئے کمیٹی بنائی گئی ہے جس کا اعلان بجٹ میں ہوگا۔ کمیٹی دیگر مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کریگی ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات