
_لاہور پولیس کا شہر کو ڈرگ فری سٹی بنانے کا عزم
منگل 17 جون 2025 20:20
(جاری ہے)
ملزم نے معمولی لڑائی جھگڑے پر شہری کو زخمی کیا۔
پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ بادامی باغ پولیس نے لاپتہ ہونے والی6 سالہ بچے احمدکو تلاش کر لیا۔ بچہ احمد گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلا اور لاپتہ ہو گیا۔ ورثاء نے تلاش کرنے کے بعد تھانہ میں اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے چند گھنٹوں میںبچے کوشاہدرہ سے تلاش کر کے بحفاظت ورثاء کے حوالے کر دیا۔ کینٹ ڈویژن پولیس کا اسلحہ کی نمائش وہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی پولیس نے دوران پٹرولنگ سر عام اسلحہ لیکر گھومنے اور خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم ضیاء اللہ کو اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے آٹو میٹک رائفل ،میگزین اور گولیاں برآمدکی گئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ علاوہ ازیںایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے اپنے دفترمیں کھلی کچہری منعقد کی۔ کھلی کچہریوں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ قاضی علی رضا نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کئے۔ صدر ڈویژن پولیس کا موٹرسائیکل چوروسنیچر گروہوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا تے ہوئے این ایف سی سوسائٹی کے قریب سے تین رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور و سنیچر گروہگرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزمان میں سرغنہ زین، عامر اور راہول شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ستوکتلہ ،گرین ٹاؤن، جوہر ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے خدمت مرکز لبرٹی میں برٹش ڈیلیگیشن کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر اے ایس پی گلبرگ و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ۔ اخلاق اللہ تارڑ نے ڈیلیگیشن کو خدمت مرکز کا تفصیلی دورہ کروایااور خدمت مرکز کی ورکنگ بارے بریف کیا ۔ برٹش ڈیلیگیشن نے پولیس ورکنگ، اہلکاروں کے رویے اور پولیس کے اقدام کو سراہا۔ سول لائنزڈویژن کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گڑھی شاہو پولیس نے دورانِ سنیپ چیکنگ بدنام زمانہ شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت شہزاد مسیح کے نام سے ہوئی۔ شراب فروش کوگڑھی شاہو چوک سے گرفتار کیا گیا۔دورانِ چیکنگ شراب فروش کے قبضہ سے 3 عدد شراب کی بوتلیں اور 12 عدد بیئر کین برآمدہوئے ۔ملزم نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نوجوان نسل کو شراب بیچنے کا اعتراف کیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمرنے اپنے دفتر میںمحرم الحرام کے سلسلہ میں میٹنگ منعقد کی۔ڈویژن کے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں محرم کی سکیورٹی اورکرائم کے متعلق تمام پہلوؤں پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر محمد عمر نے سرکل افسران وایس ایچ اوز محرم الحرام سے قبل تمام تر سکیورٹی ولاجسٹک انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری بزرگ شہریوں سمیت مردوخواتین نے شرکت کی۔ ایس پی محمد عمر نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کئے۔ ڈولفن سکواڈ نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شادباغ سے پیشہ ور منشیات فروش گرفتار کرلیا۔گرفتارملزم کی شناخت سجاول کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضہ سے 1000 گرام چرس و الیکٹرانک ترازو برآمدہوا۔ ملزم مختلف علاقوں میں آن کال منشیات سپلائی کرتا ہے۔منشیات فروش کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شادباغ کے حوالے کردیا گیا۔اسی طرح ڈولفن سکواڈ نے ڈیفنس سی کے علاقے سے موبائل سنیچنگ کی واردات کرنیوالے 2 ملزمان گرفتارکر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں سلمان اورمحسن شامل ہیں۔ ڈولفن ٹیم نے کھمبہ چوک رنگ روڈ کے قریب سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان نے 3 روز قبل خاتون سے موبائل و پرس چھینا تھا۔علاوہ ازیںایس پی موبائلز ارسلان زاہدنے ناکہ جات پر چیکنگ ،سکیورٹی وکارکردگی کے حوالہ سے خصوصی میٹنگ کی۔ ڈی ایس پیز اور ناکہ انچارجز کی 15 روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ارسلان زاہد نے ناقص کارکردگی پر ناکہ انچارجز آئس لینڈ،گلویڑہ اور گجومتہ کی سرزنش کی۔ انہوںنے سپروائزری آفیسرز کوناکہ جات پر سکیورٹی کے حوالہ سے تمام اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ مزید برآں ڈی ایس پی ڈولفن ہیڈکوارٹرز وحید اسحاق نے گلاب دیوی ہسپتال میں زیر علاج ڈولفن جوان شہبازکی عیادت کی۔ وحید اسحاق نے ڈاکٹرز سے بھی ملاقات کی اوراہلکار کی صحت بارے استفسار کیا۔یادرہے کہ ڈولفن جوان شہباز کی 1 ماہ قبل دوران ڈیوٹی بائیک سلپ ہونے پر ٹانگ فریکچر ہوگئی تھی۔ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت نے ہائو س آف یونٹی کے تحت اپنے دفتر میں پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سنے۔ منزہ کرامت نے پیش ہونے والے 12 پولیس افسران و جوانوں کی درخواستوں پر فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ ایس پی منزہ کرامت کا کہنا تھا کہ پولیس لائن میں تعینات پولیس نفری کے مسائل کو فوری حل کرنا اولین ترجیح ہے۔پولیس لائن ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ و علاج کررہے ہیں۔پولیس افسران و جوانوں کی سہولت کیلئے ڈے کئیر سنٹر میں بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سروس بھی مہیا کی جا رہی ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ ہاؤس آف یونیٹی کا مقصد فورس کے انفرادی و اجتماعی مسائل کا حل ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے ایران، عراق، لبنان اور شام کے بارے میں پاکستانی شہریوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
-
لاہور،الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مخصوص سبز نمبر پلیٹ متعارف
-
محرم امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا مہینہ ہے،مولانا طاہر اشرفی
-
پاک افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے،ثروت اعجاز قادری
-
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لائنز ایریا میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
-
ایران تنازع ،بلوچستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بحران کا خطرہ
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزازمیں امریکی صدر کا ظہرانہ خوش آئند ہے، ڈاکٹر عشرت العباد خان
-
کوہاٹ ،جنازے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق
-
اعلیٰ تعلیم سے نوجوانوں کا مستقبل جڑا ہے،تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں،فیصل کنڈی
-
پنجاب بھرمیں1264ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق1529زخمی ہوئے
-
کم عمری میں شادی کرنے پرنئے قانون کے تحت بہاولپورڈویژن میں پہلا مقدمہ درج
-
ریلوے اسکولز و اسپتالوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.