
احسن اقبال کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس،وفاقی دارالحکومت کیلئے دو ماڈلز کی تیاری پر بات چیت کی گئی
منگل 17 جون 2025 20:50
(جاری ہے)
کابینہ کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ان میں سے کسی ایک ماڈل کا انتخاب کرے۔
رانا ثناء اللہ نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد کی قیادت کو ایک موثر اور دوراندیش سمت فراہم کی جائے گی تاکہ شہریوں کے مسائل بروقت اور موثر انداز میں حل کیے جا سکیں۔اجلاس میں اس تجویز پر بھی غور کیا گیا کہ اسلام آباد کے لیے ایک منتخب کونسل تشکیل دی جائے جو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اتھارٹی کو جوابدہ ہو۔ اجلاس میں موجودہ گورننس ڈھانچے کے وسائل اور اس میں اصلاحات کی ضرورت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ اسلام آباد میں مجوزہ اصلاحات چار بنیادی نکات پر مشتمل ہوں گی جن میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ، نمائندہ طرز حکومت، موجودہ گورننس ڈھانچے کو موثر طریقے سے استعمال کرنااورنئے ڈھانچوں کو نافذ کرنا ہے ۔اس بات پر بھی بحث ہوئی کہ اسلام آباد سے منتخب ہونے والے نمائندگان کو براہ راست اختیارات دیئے جائیں یا یہ اختیارات قومی اسمبلی میں منتخب افراد کے ذریعے استعمال ہوں۔ اس امر پر اتفاق پایا گیا کہ اگر منتخب نمائندگان کو بااختیار بنایا جائے تو وہ عوامی مسائل کو بہتر طور پر سمجھتے ہوئے موثر اور دیرپا فیصلے کر سکیں گے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں اس وقت قانون سازی کے عمل میں غیر معمولی پیچیدگیاں درپیش ہیں جبکہ صوبوں میں یہ نظام زیادہ سہل ہے۔ اب اسلام آباد کو ایک باقاعدہ قانون سازی کا طریقہ کار فراہم کیا جائے گا تاکہ مقامی مسائل کے حل میں پیش رفت ہو سکے۔وفاقی وزیر نے اجلاس کے اختتام پر دو سطحی گورننس ماڈل پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اصلاحات کے بعد اسلام آباد میں شفاف، نمائندہ اور بااختیار طرز حکمرانی کو فروغ ملے گا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اسلام آباد کو ایک ایسا موثر قانون سازی کا ماڈل فراہم کیا جائے جو باقی صوبوں کے لیے بھی رول ماڈل کے طور پر کام آ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جمہوری طرز حکمرانی کا موثر نظام قائم کیا جائے تاکہ یہ دیگر وفاقی اکائیوں کے لیے بھی ایک رہنما ماڈل بنے۔احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد کی مقامی حکومت وفاقی حکومت کی زیر نگرانی ہونی چاہیے اور اس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نمائندے نامزد کیے جائیں۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ سیاسی تبدیلیوں کے اثرات سے مقامی حکومت کو محفوظ رکھا جا سکے۔ تجویز میں کہا گیا کہ ان نامزدگان کا تعلق کامرس، ماحولیات، سول سوسائٹی، اربن پلاننگ، ٹائون مینجمنٹ، تعلیم، صحت، قانون، مزدور حقوق اور اقلیتوں کے تحفظ جیسے اہم شعبوں سے ہونا چاہیے تاکہ گورننس نظام جامع اور متوازن ہو۔اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ فی الحال اسلام آباد کا گورننس سسٹم آئین کے آرٹیکل 258 کے تحت ایک پریزیڈنشل آرڈر پر قائم ہے جس کے تحت صدر مملکت کو دارالحکومت کی حکمرانی کا اختیار حاصل ہے۔ اسلام آباد میں اس وقت ایک فعال جمہوری نظامِ حکومت موجود نہیں اور جو نظام لاگو ہے وہ 1980 کے مارشل لا دور کے جاری کردہ آرڈر پر مبنی ہے۔اجلاس میں اتفاق رائے پایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قانون سازی اور گورننس کو ایک جدید، جمہوری اور شفاف نظام کے تحت تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دو ماڈلز کی تیاری زیر غور ہے جنہیں منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب اسمبلی میں پیدا ہونیوالا حالیہ مسئلہ اسمبلی کے اندر ہی حل ہونا چاہیے‘خواجہ سعد رفیق
-
ذاتی حملے کرنے پر نادیہ خان کا فنکاروں کو سخت جواب، قانونی کارروائی کی دھمکی
-
صدرپاکستان آصف علی زرداری کی70 ویں سالگرہ26جولائی کو منائی جائیگی
-
تین نوجوان لڑکیوں کا اغواء، گھر پر اکیلی نئی نویلی بہو کی آبرو ریزی ،مقدمات درج، ایک لڑکی بازیاب چار ملز م گرفتار
-
خیبرپختونخوا،سرکاری گاڑیوں کے ذاتی اور غیر سرکاری استعمال کا انکشاف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایم پی اے فرزانہ شیرین کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
-
سپیکر قومی اسمبلی کا پاک افغان بارڈر پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.