Live Updates

پنجاب حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس واپس لیا جائے، ملک ابرار

بدھ 18 جون 2025 14:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک ابرار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تاریخ کا سب سے بہترین بجٹ پیش کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب خان سے اپیل ہے کہ سولر پینلز پر لگایا گیا 18 فیصد سیلز ٹیکس فوری طور پر واپس لیا جائے۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ابرار نے کہا کہ میں حکومتی بینچز کا حصہ ہونے کے باوجود، عوامی مفاد میں وزیر خزانہ سے یہ اپیل کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

میں نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران بھی یہی مؤقف اختیار کیا تھا کہ سولر پینلز پرسیلز ٹیکس واپس لیا جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ سولر انرجی ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کا اہم ذریعہ ہے، اسلئے اس پر ٹیکس نہیں لگانا چاہییے اور جو غریب عوام کو فائدہ ہو رہا ہے ان کو ہر صورت ملنا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کا بہترین بجٹ پیش کرنے پر میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات