
وزیراعظم نے کیش لیس اکانومی کے فروغ اور ڈیجیٹائیزیشن کو تیز کرنے کیلئے ا پنی زیر صدارت کمیٹی قائم کر دی، پالیسی اقدامات سے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کی جائے، شہبازشریف
بدھ 18 جون 2025 14:35

(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں و رقوم کی منتقلی کیلئے تاجروں کو ہدایات دی جا چکی ہیں اور عوامی سطح پر اس کے فروغ کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔
اجلاس کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت خزانہ کے اس حوالے سے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے کیش لیس اکانومی کے فروغ اور ڈیجیٹائیزیشن کو تیز کرنے کیلئے اعلی سطح کمیٹی قائم کر دی جس کی صدارت وزیر اعظم خود کریں گے۔ وزیراعظم کی صدارت میں کمیٹی ہفتہ وار اجلاس میں معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن اور کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لےگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن حکومت کی اصلاحات کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وفاقی بجٹ میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غیر رسمی معیشت کے خاتمے اور شفافیت کیلئے کیش لیس خریداری و رقوم کی منتقلی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، رمضان المبارک میں شفاف، موثر اور بہترین طور سے حقداروں کو ڈیجیٹل والٹ سے رقم کی منتقلی یقینی بنائی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ سے رقوم کی منتقلی سے حقدار کو اس کا حق ملا اور بغیر کسی انسانی مداخلت کے شفاف طریقے سے امدادی رقم تقسیم ہوئی، معیشت کی بہتری کی بدولت مہنگائی کی شرح میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی سرمایہ داروں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، اللہ کے فضل و کرم سے معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پالیسی اقدامات سے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کی جائے۔\932
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں
-
وزیراعلیٰ خیبرپختوںخواہ نے صوبائی ترقیاتی اسکیموں کا ڈیٹا ایک ہفتے میں فراہم کرنے کی ہدایت کردی
-
حالیہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی کی شرح 5.03 فیصد سے کم ہو کر 4.17 فیصد ہوگئی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ تو ہمیشہ سے موجود تھا
-
اب فوج اور ریاست پر حملہ کرنا گناہ کبیرہ ہو گا
-
"پاکستان میں نظام انصاف کا حال،ججز خود انصاف کی تلاش میں"
-
علی پور،راشن لیتے ہوئے افسوسناک حادثہ
-
افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا
-
بلوچستان سمیت پورے ملک کے عوام ظالموں اور ان کے آلہ کاروں کیخلاف متحد ہوجائیں
-
ملک کے 2 مشہور سیاحتی مقامات پر برفباری کا آغاز
-
جنگوں اور موسمیاتی بحران کے خلاف پختہ عزم کی ضرورت، گوتیرش
-
شام کی نازک صورتحال ہمہ گیر سیاسی عمل کے بغیر بگڑنے کا خطرہ، پیڈرسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.