Live Updates

پوری اوورسیز پاکستانی وکشمیری کمیونٹی ایران کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہے،واجد برکی

بدھ 18 جون 2025 16:00

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)سابق پالیمنٹری امیدوار آف سوٹن کولڈ فیلڈ برطانیہ واجد برکی نے اسرائیل کے ایران پر حملہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ایران اور ایرانی قوم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پوری اوورسیز پاکستانی وکشمیری کمیونٹی ان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ ایران پر اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ہم معصوم جانوں کے المناک نقصان پر گہرے غمزدہ ہیں مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو انسانیت کا قاتل ہے صیہونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں اسرائیل کا یہ حملہ تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ نہ بن جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جب اسرائیل غزہ پر حملہ کرتا ہے تو اسے دفاع اور جب فلسطین دفاع کرتا ہے تو اسے دہشت گردی کہا جاتا ہے جو دنیا کا دوہرا معیار ہے غزہ کی سرزمین سے شروع ہونے والا یہ معرکہ جس نے باطل کی بنیادیں ہلا دیں،اب ایران کے دہلیز پر آ پہنچا ہے اور ہمیں یاد رکھنا ہو گا مل کر اس فتنے کا مقابلہ کرنا ہو گا سوشل میڈیا سمیت ہر فورم پر ایران اور فلسطین کی آواز بننا ہو گی۔

انھوں نے اسرائیلی حملہ کو 'گریٹر اسرائیل' کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا اسرائیلی حملہ نہ صرف ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے کی خطرناک سازش ہے۔ان کا کہنا تھا ایران پر حملہ اسرائیل کے ناپاک ارادوں کو ظاہر کرتا ہے اور صیہونیت کا دامن انسانی خون سے رنگین ہے۔ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ کی مدد ایران کے ساتھ ہے فتح ان شاء اللہ ایران کی ہو گی یہود وہنود اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ونامراد ہونگے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات