
پاک،پرتگال سفارتی تعلقات کی 75 سالہ تقریبات
اسپیکر قومی اسمبلی ،وفاقی و صوبائی وزراء ،سفارتکاروں کی خصوصی شرکت
بدھ 18 جون 2025 16:03
(جاری ہے)
تقریب میں پاکستان میں پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پینیرو دا سلوا نے پاکستان کی دیرینہ شراکت داری پر شکریہ ادا کیا اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے پرتگالی حکومت اور عوام کو قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے مابین ثقافتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی قدر مشترک ہے، جو دونوں قوموں کو قریب لاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرتگال ہمیشہ شمولیت، امن اور ثقافتی مکالمے کی علامت رہا ہے۔ وہ قدریں جو پاکستان کے کثیرالثقافتی، باہمی رواداری کے وژن سے ہم آہنگ ہیں۔ آج کی تقریب جیسے مواقع ہماری اقوام کے درمیان دوستی کے پل کو مضبوط کرتے ہیں اور باہمی احترام، بقائے باہمی اور ترقی کی مشترکہ اقدار کو یاد دلاتے ہیں۔صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی سفارتی تقریبات مذہبی ہم آہنگی، بین الاقوامی مکالمے، اور اقلیتوں کے حقوق کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب میں پرتگالی موسیقی، کھانوں اور ثقافتی ورثے کو بھی اجاگر کیا گیا، جس نے مہمانوں کو پرتگال کی خوبصورت ثقافت سے روشناس کرایا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے ایران، عراق، لبنان اور شام کے بارے میں پاکستانی شہریوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
-
لاہور،الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مخصوص سبز نمبر پلیٹ متعارف
-
محرم امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا مہینہ ہے،مولانا طاہر اشرفی
-
پاک افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے،ثروت اعجاز قادری
-
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لائنز ایریا میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
-
ایران تنازع ،بلوچستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بحران کا خطرہ
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزازمیں امریکی صدر کا ظہرانہ خوش آئند ہے، ڈاکٹر عشرت العباد خان
-
کوہاٹ ،جنازے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق
-
اعلیٰ تعلیم سے نوجوانوں کا مستقبل جڑا ہے،تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں،فیصل کنڈی
-
پنجاب بھرمیں1264ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق1529زخمی ہوئے
-
کم عمری میں شادی کرنے پرنئے قانون کے تحت بہاولپورڈویژن میں پہلا مقدمہ درج
-
ریلوے اسکولز و اسپتالوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.