
اقوام متحدہ ذمہ داری نبھانے میں ناکام، مغربی ممالک کی دوہری پالیسی ہے، ایرانی مندوب
تہران اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اپنے عوام کے دفاع میں ہرگز ہچکچاہٹ سے کام نہیں لے گا،امیر سعید ایراوانی
بدھ 18 جون 2025 19:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملے شہری بنیادی ڈھانچے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں کام کرنے والی پرامن جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور اگر یہ حملے جاری رہے تو ان کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔
امیر سعید ایراوانی نے کہا کہ ایران نے اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے جائز دفاع کے فطری حق کا استعمال کیا ہے، اور ایران کا ردعمل مکمل طور پر دفاعی، محدود اور متناسب تھا، جو صرف فوجی اور اقتصادی اہداف تک محدود تھا۔انہوں نے اسرائیل کے دفاع کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس بیانیے کو معمول بنا لیا گیا تو یہ اقوام متحدہ کے منشور کے ایک بنیادی اصول (بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا دھمکی کی ممانعت)کو کمزور کر دے گا۔ایراوانی نے کہا کہ غزہ، لبنان، شام اور یمن کا تلخ تجربہ ایک بار پھر یہ ظاہر کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی سب سے بنیادی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ناکام رہی ہے، اور جارح قوتوں کو روکنے میں مکمل ناکامی کا شکار ہے۔انہوں نے امریکا، برطانیہ اور فرانس سمیت بعض مغربی ممالک کی دوہری پالیسیوں پر بھی شدید تنقید کی۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل پرحملے کیلئے 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والے خطرناک ’سجیل ٹو‘ میزائل کا استعمال
-
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث شہداکی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کر گئی، مغربی کنارے میں مکانات کی مسماری جاری
-
ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی،امریکی اخبارکا دعویٰ
-
ایس400 پر تعینات بھارتی سپاہی رام بابو سنگھ کی ہلاکت پربھارتی فوج کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب
-
حج کیسا رہا سعودی وزارت نے ای سروے کا آغاز کردیا
-
برطانوی وزیراعظم کا قطرکے امیرسے ٹیلی فونک رابطہ
-
ایران کی مسلسل میزائل بارش سے انٹرسپٹرز ختم ہونے لگی: امریکی انٹیلی جنس ذرائع
-
ایران اسرائیل جنگ، روس نے امریکا کو خبردار کردیا
-
اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران کو اپنے دفاع کا فطری، جائز اور قانونی حق حاصل ہے، ترک صدر
-
سعودی حکام نے 7 عمرہ کمپنیوں کے اجازت نامے منسوخ کردیئے
-
نیدرلینڈ، کم عمربچوں کو ٹک ٹاک،انسٹاگرام سے دوررکھنے کی ہدایت
-
ایران کا پانچواں اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.