اسلامی ممالک اسرائیل کو مٹانے کیلئے عملی میدان میں آئیں: جے یو آئی

بدھ 18 جون 2025 22:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2025ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا مفتی بشیر یوسف زئی،مولانا حنیف الحق،مولانا وسیم الحق،مولانا سراج خٹک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اسلامی ممالک اسرائیل کو مٹانے کیلئے عملی میدان میں آئیں، خطے میں جاری بدامنی ،خون کی ہولی فسادات آج بھی امریکہ بھارت اور اسرائیل کی جارحیت کا تسلسل ہے، عالمی دہشت گرداسرائیل کی مسلسل جارحیت نہ فلسطین بلکہ عرب ممالک وتمام اسلامی دنیاکیلئے مستقل خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

رہنمائو ں نے مزید کہاکہ اب وقت آچکاہے کہ اسلامی ممالک بالخصوص عرب دنیاوپاکستان ترکیہ مصراسرائیل کیخلاف مظلوم غزہ وفلسطین مسلمانوں کی حمایت میں اسرائیل کی ناپاک ریاست کوخطے سے ہمیشہ کیلئے مٹانے عملی میدان میں آکرمظلوم فلسطینیوں کواسرائیل مظالم سے نجات دلاکربیت المقدس کوآزادکرائیں اوراسرائیل کوبچانے کیلئے امریکہ کے دباومیں آئے بغیراسرائیل کوہمیشہ کیلئے نیست ونابودکردیا جائے،اسرائیل کی جارحیت پر او آئی سی اجلاس بلاکر ایران کی کھل کر حمایت کا اعلان کیا جائے ۔