Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن پر پیغام

بدھ 18 جون 2025 22:41

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے۔ نفرت انگیز تقاریرکا زہر ہ معاشروں میں تقسیم، انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نفرت انگیز سپیچ کسی ایک فرد پر حملہ نہیں ہوتیں یہ انسانیت کے ضمیر پر وار ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے۔ مسلمانوں کی شناخت، مساجد اور گھروں کو نفرت کا ہدف بنایا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نفرت کی روش امن عالم کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے۔ عالمی برادری آزادیِ اظہار کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کا محاسبہ کریں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کسی کو بھی نفرت کے بیج بونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وطن عزیز میں محبت، برداشت اور احترام کو فروغ دیں گے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات