جموں : بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی بڑی کارروائی، مقامی لوگوں شدید خوف و ہراس

بدھ 18 جون 2025 21:50

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی بڑی کارروائی شروع کی، جس سے مقامی لوگوں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے جموں میں دریائے توی کے کنارے واقع بھگوتی نگر کے علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے جو ہندوامرناتھ یاترا کا بیس کیمپ ہے۔قابض حکام نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی فوج آپریشن میں سراغ رساں کتے ، میٹل ڈیٹیکٹر اور نگرانی کے جدید ترین آلات استعمال کررہی ہے ۔فوجیوں نے دریا کے کناروں کے ساتھ کئی قریبی عمارتوں کی تلاشی لی ہے ۔ 32روزہ ہندو امرناتھ یاترا 3جولائی سے شروع ہو گی ۔