کشتواڑ میں بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن جاری

جمعرات 19 جون 2025 12:28

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے علاقے چترو میں تلاشی کی کارروائی بدھ کی صبح شروع کی تھی جو تاحال تک جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تلاشی آپریشن علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا ہے ۔