
چوہدری شافع حسین کی زیرصدارت پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اجلاس،20 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا
امتحانی نظام کو مزید شفاف بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا مؤثر نظام وضع کیا جائے،پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات کی آن لائن مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بنایا جائے نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرکے ہی ملک وقوم کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے‘صوبائی وزیرصنعت و تجارت
جمعرات 19 جون 2025 16:43

(جاری ہے)
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ امتحانی نظام کو مزید شفاف بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا مؤثر نظام وضع کیا جائے۔
پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات کی آن لائن مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بنایا جائے۔ فنی تعلیم کے اداروں کی لیبز اور کورسز کی اپ گریڈیشن سے طلباء کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل معیاری فنی تعلیم کے فروغ سے جڑا ہے۔نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرکے ہی ملک وقوم کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری وقت کی ضرورت ہے۔صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے مالیاتی امور میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے آڈٹ کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر نے بورڈ کی ورکنگ بہتر بنانے کیلئے جامع تجاویز بھی طلب کیں۔چیئرپرسن پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سارہ رشید نے بورڈ کی ورکنگ اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہرسال ایک لاکھ سے زائد طلبہ امتحانات میں شریک ہوتے ہیں۔ اجلاس میں بورڈ ممبران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سوڈان میں حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، وولکر ترک کا انتباہ
-
دنیا کو شعبہ صحت میں شدید مالی بحران کا سامنا، ڈبلیو ایچ او
-
مشرق وسطیٰ کشیدگی: یو این چیف کا سفارتکاری اور امن کو موقع دینے کا مطالبہ
-
پناہ گزینوں کے عالمی دن نقل مکانی پر مجبور افراد سے یکجہتی پر زور
-
مون سون کے دوران کئی علاقوں میں 60 فیصد زائد بارشوں کا امکان
-
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی وائٹ ہاؤس میں دعوت تائید ہے کہ بھارت جنگ ہارچکا ہے
-
پاکستان نے دنیا میں سفارتی سطح پر بھی بھارت کیخلاف بیانیئے کی جنگ جیت لی ہے
-
غزہ: تیرہ سالہ عبدالرحمٰن کی کہانی جسے حصول خوارک میں گولیاں کھانی پڑیں
-
حکومت کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کا جنوبی پنجاب کیلئے بجٹ پر تحفظات کا اظہار
-
گزشتہ سال تین دہائیوں میں بچوں کے حقوق کی بدترین پامالی، یو این رپورٹ
-
ایک صوبے کا ڈومیسائل ہولڈر دوسرے صوبے میں ایم ڈی کیٹ امتحان نہیں دے سکے گا
-
بزدل اسرائیل شکست کے بعد امریکا کو جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.