
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال سے اعلیٰ سطح کے چینی وفد کی ملاقات ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
جمعرات 19 جون 2025 17:07

(جاری ہے)
یہ تقریب سی پیک سینٹر میں منعقد ہوئی اور اس کا محور جولائی میں ہونے والے 14ویں جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی ) اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینا بھی تھا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان کے نوجوانوں میں تنقیدی سوچ اور جدت کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا اور اس ضمن میں چین کی ترقی کو بطور مثال پیش کیا جس نے عوامی اعتماد کو قومی ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ کیا۔ انہوں نے چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی روابط اور میڈیا کے تبادلے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ آنے والا جے سی سی اجلاس سی پیک کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا جس کے لئے ورکنگ گروپس کی سطح پر تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی امور سمیت تخلیقی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں صحافیوں اور ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والوں کے درمیان تبادلہ پروگرام، اور چینی مواد کو انگریزی میں ڈب کرکے مقبول اوٹ پلیٹ فارمز پر نشر کرنا شامل تھا تاکہ پاکستانی نوجوان چین کے سماج اور سی پیک کی ترقی کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، عطااللہ تارڑ نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور صحافیوں و سوشل میڈیا پر بااثر افراد کے لئے ایک ڈیجیٹل ایکسچینج پروگرام شروع کرنے کی تجویز دی تاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور سی پیک سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔اس موقع پر پلاننگ کمیشن کی رکن برائے ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن آمنہ کمال نے اس تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ انگریزی اور اردو میں ڈب شدہ چینی مواد کو ڈیجیٹل سٹریمنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے وسیع پیمانے پر دستیاب بنایا جائے تاکہ نوجوان ناظرین زیادہ موثر انداز میں اس سے مستفید ہو سکیں۔شرکاء میں پلاننگ کمیشن کے چیف گورننس جاوید سکندر، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید اور سی پیک کے علاقائی رابطہ و انفراسٹرکچر اسپیشلسٹ ڈاکٹر مزمل ضیاء شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کے ساتھ ہوا جس میں مکالمہ، تخلیقی اشتراک اور عوامی شمولیت کو بنیاد بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے اعلیٰ سطحی چینی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی احتجاج کیلئے پنجاب بھرمیں دو دو چار چار کی صورت میں صرف ساڑھے 900 لوگ نکال سکی
-
افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ
-
حکومت پہلے خوف کی فضا بناتی ہے پھرکہتی دیکھیں کوئی احتجاج نہیں کرسکے
-
سندھ کے 50 سے زائد مقامات پر عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج، دو سو سے زائد کارکن گرفتار
-
9 مئی کوزرتاج گل پر میرے گھر کوآگ لگانے کا کوئی الزام نہیں ہے
-
پاکستان: گولہ پھٹنے سے 5 بچوں کی ہلاکت پر یونیسف کا اظہار افسوس
-
آوازا کانفرنس: ملکوں کی قسمت جغرافیے کی پابند نہیں ہونی چاہیے، گوتیرش
-
پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کو زبردستی بے دخل نہ کرنے کا مطالبہ
-
اگرآج پی ٹی آئی احتجاج میں اڈیالہ جیل میں کوئی نقصان ہوجاتاتو لیڈرشپ ملزم نہ ٹھہرائی جاتی؟
-
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید خاندانوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی
-
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
-
سردار ایاز صادق سے گورنر بلوچستان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.