بلوچستان کے دالبندین اور سبی میں سورج آگ برساتا رہا،درجہ حرارت 46ڈگری ریکارڈ

جمعرات 19 جون 2025 17:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وادی کوئٹہ سمیت بلو چستان کے اکثر علا قوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ،بلوچستان کے دالبندین اور سبی میں درجہ حرارت 46ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی بلو چستان کے مختلف علا قوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے، وادی کو ئٹہ میں زیادہ سے زیادہ 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ساحلی شہر گوادر اور جیونی 35،قلات32،تربت 45نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئند ہ چو بیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی/مشرقی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہے گا اس دوران تیز گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔