وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کلینک آن ویل فیز ٹو کا افتتاح کر دیا

جمعرات 19 جون 2025 17:27

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کلینک آن ویل فیز ٹو کا افتتاح کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلینک آن ویل فیز ٹو کا افتتاح کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کلینک آن ویل کی نئی جدید ترین ایئرکنڈیشن وین میں مختصر سفر کرکے باقاعدہ آغاز کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کلینک آن ویل وین پر سوار ہوکر سٹیج پر پہنچیں۔ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے گاڑی ڈرائیو کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی ای اوز کو متعلقہ ضلع کے لئے کلینک آن ویل وین کی چابیاں سپرد کیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کلینک آن ویل فیز ٹو کے لئے موجود نئی گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور موجودطبی آلات کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈاکٹر اور طبی عملے سے بات چیت بھی کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ادویات کی لسٹ اور دستیاب میڈیسن، غذائی قلت کے لئے ایمرجنسی فوڈ وغیرہ کا معائنہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کلینک آن ویل کے ڈاکٹرز اور عملے کی خدمات کو سراہا اور شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈاکٹرز اور عملے کو مزید تندہی اور لگن کے ساتھ خدمت کرنے کی ہدایت کی۔ فورٹریس سٹیڈیم میں تقریب کے لئے پہنچنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ تقریب میں کلینک آن ویل پراجیکٹ سے متعلق معلوماتی ڈاکو منٹری دکھائی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے لئے کلینک آن ویل فیز ٹو کے لئے مزید گاڑیوں کی لانچنگ پر اظہار مسرت کیا۔ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے خطاب میں پراجیکٹ کی تفصیلات بیان کیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں مجموعی طور پر 911 کلینک آن ویل ہیلتھ سروسز فراہم کریں گی۔ ڈی جی خان کے قبائلی علاقے میں ہیلتھ کیئر کے لئے 9 کلینک آن ویل گاڑیاں مخصوص کی گئی ہیں۔ کلینک آن ویل اب تک ایک کروڑ سے زائد مریضوں کو ہیلتھ سروسز فراہم کر چکی ہے۔ ڈیجیٹل مائیکرو پلان کے ذریعے کلینک آن ویل وین گھر گھر پہنچے گی۔ کلینک آن ویل اور دیگر پراجیکٹ کی وجہ ویکسی نیشن کی شرح 90 فیصد سے بڑھ چکا ہے۔