
یونیورسٹی آف سرگودھا نے تعلیمی و تحقیقی شعبوں میں تعاون کیلئے بنگلہ دیش کی 4 جامعات کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدات پر دستخط کر دیئے
جمعرات 19 جون 2025 18:12
(جاری ہے)
اس کے علاوہ سائنس، ٹیکنالوجی اورانوویشن کے میدان میں مشترکہ تعلیمی و سائنسی پروگرامز کی تشکیل اور قومی و بین الاقوامی تقریبات، ورکشاپس، سیمینارز، کانفرنسز، نمائشوں اورتربیتی کورسز کا انعقاد بھی ان معاہدوں کا حصہ ہے۔
بنگلہ دیش کی ممتاز جامعات کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدات طے پانے کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے۔وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پرایسے معاہدے عصرِ حاضر کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داریاں تحقیق،علمی ترقی اور ثقافتی تبادلے کے نئے مواقع پیدا کریں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی حکمتِ عملی پر مبنی شراکت داریاں نہ صرف ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ عالمی علمی معیشت میں مؤثر کردار ادا کرنے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔یونیورسٹی آف سرگودھا کا یہ اقدام عالمی تعلیمی نیٹ ورک میں وسعت، بین الاقوامی تعاون کے فروغ اور علمی معیار کی بہتری کے لیے اس کے پختہ عزم کا مظہر ہے۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ سرحدوں سے ماورا ادارہ جاتی اشتراک سے نہ صرف تحقیق کو تقویت ملے گی بلکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں مشترکہ تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں کلیدی کردار ادا کریں گی،یہ معاہدات کامسٹیک کے اشتراک سے طے پائے جبکہ معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں او آئی سی کامسٹیک کی کوآرڈینیٹرجنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری اور ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال بھی موجود تھے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
فیصل آباد،انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو کیا جا ئے گا
-
سالانہ ایس ایس سی امتحانات 2025ء کیلئے داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ میں توسیع
-
پنجاب یونیورسٹی میں 300 لاوارث موٹرسائیکلیں کھڑی ہونے کا انکشاف
-
پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب
-
ثانوی تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
میٹرک میں خراب نتائج دینے والے سکول سربراہان و اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
-
سرگودھا ،سالانہ میٹرک امتحانات ناکام امیدوار طلبا و طالبات کیلئے سپلیمینٹری امتحانات 10ستمبر کو شروع ہونگے
-
غربت ہارگئی، تعلیم جیت گئی : بینظیر تعلیمی وظائف کی ہونہار طالبات کی شاندارکامیابی میٹرک امتحان میں ٹاپ پوزیشنزحاصل کرلیں
-
نہم جماعت میں جنرل ریاضی کا مضمون ختم ،پیکٹا کا اہم تعلیمی فیصلہ
-
تعلیمی بورڈملتان نے میڑک کے سالانہ امتحان 2025کے نتائج کا اعلان کردیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کی پانچویں بڑی اورایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.