کراچی میں بجلی کا بحران سنگین، بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا حرام کردیا

باقاعدگی سے بل جمع کرانے والوں کو چند بجلی چوروں کی سزا لوڈشیڈنگ کی صورت میں دی جارہی ہے،مظاہرین

جمعرات 19 جون 2025 19:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء) شدیدگرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو جینا حرام کردیا ،مظاہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے بل جمع کرانے والوں کو چند بجلی چوروں کی سزا لوڈشیڈنگ کی صورت میں دی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی غائب رہنے سے سخت گرمی میں شہری پریشان ہیں۔

شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری سڑک پر نکل آئے، گارڈن اورحب ریور روڈ پر کے الیکٹرک دفاتر کے باہر دھرنا دے دیا۔

(جاری ہے)

گارڈن کے مختلف علاقوں کے مکین ریلی کی صورت میں پہنچے اور مظاہرین نے انکل سریہ چورنگی پر احتجاج کیا۔جس کی وجہ سے اطراف کی شاہراہوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہا ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے بل جمع کرانے والوں کو چند بجلی چوروں کی سزا لوڈشیڈنگ کی صورت میں دی جارہی ہے۔

حب ریورروڈ پر بھی اطراف کی آبادیوں کے مکینوں نے بجلی کی طویل بندش اورکئی ماہ سے پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا، جس کی وجہ سیحب ریور روڈاوراطراف کی شاہراہوں پرگھنٹوں ٹریفک جام رہا۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے شہر کا 70 فیصد حصہ لوڈشیڈنگ فری ہونے کا دعوی کردیا تاہم شہر میں 16 سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے