پولیس نے اغوا ہونیوالے کراچی کے تاجر کو کچے سے بازیاب کرالیا

کراچی سہراب گوٹھ کے رہائشی تاجر عبداللہ پٹھان کو ہنی ٹریپ میں کچہ ایریا بلایا گیا تھا

جمعرات 19 جون 2025 19:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)کشمور پولیس نے کراچی کے اغوا ہونے والے تاجر کو کچے سے بازیاب کرالیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کشمور پولیس نے ہنی ٹرپ کے ذریعے اغوا ہونیوالے تاجر کو بازیاب کرالیا ہے، تاجر کو ڈیڑھ ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق کراچی سہراب گوٹھ کے رہائشی تاجر عبداللہ پٹھان کو ہنی ٹریپ میں کچہ ایریا بلایا گیا تھا جس کے بعد اسے اغوا کرلیا گیا تھا۔پولیس نے بخشاپورکے کچے میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے تاجر کو بازیاب کروا کر مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :