
سرکاری ہسپتال میں عام مریض کی طرح خود پرچی بنوا کر علاج کرانا بہت اچھا لگا
میوہسپتال میں میری ایم آرآئی سکین ہوئی اورانجکشن لگے، شہبازشریف کے جانے کے بعد 4 سال میں پنجاب کے عوام رل گئے، کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات نہ ملنے پر سڑکوں پر آنا پڑا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 19 جون 2025
18:32

(جاری ہے)
لوگوں کو کام چھوڑ کر،نوکری سے چھٹی لے کرعلاج اورادویات کیلئے لائنوں میں لگنا پڑتا تھا۔911کلینک آن ویل آج پورے پنجاب میں پھیل جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ حقیقی انقلاب ہے،عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں تک رسائی کا انقلاب ہے۔ادویات لیکرلوگوں کے گھروں تک پہنچ رہے ہیں۔ کلینک آن ویل فیز ٹو کے بروقت آغاز پرصوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب اورپوری ٹیم کو مبارکبا ددیتی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہچند ماہ پہلے 245گاڑیوں سے شروع ہونے والے کلینک آن ویل پراجیکٹ کا شاندار عوامی فیڈ بیک آرہاہے۔کلینک آن ویل پر ڈاکٹر،ایل ایچ وی اورعملہ دیہات میں پہنچ کر فیلڈ ہسپتال کی صورت میں کام کررہے ہیں۔کلینک آن ویل پر زچہ بچہ کا علاج اورچھوٹے میڈیکل پروسیجر کی سہولت بھی موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ کلینک آن ویل کے پہلے فیز میں گاڑی میں اے سی نہ ہونے پر دوسرے مرحلے کیلئے شاندار اے سی گاڑیاں پرچیز کی ہیں۔سرکاری ہسپتال میں عام مریض کی طرح علاج کرانا بہت اچھا لگا۔خود پرچی بنواکرمیو ہسپتال میں علاج کروایا،ایم آر آئی سکین ہوئی اورانجکشن لگے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میو ہسپتال میں بہترین اورشاندار آرتھوپیڈک سرجن موجو دہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کلینک آن ویل پراجیکٹ کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد مریضوں کا مفت اورفوری علاج کیاگیا۔کلینک آن ویل میں بلڈ پریشر،سکریننگ اوردیگرامراض کے علاج کی سہولت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں غذائیت قلت کاشکار بچوں کاکلینک آن ویل کے ذریعے فوری علاج کیا جائے گا۔کلینک آن ویل گاڑیوں کا غلط استعمال روکنے کیلئے ٹریک بھی کیا جائیگا۔فیلڈ سٹاف اورکلینک آن ویل کے ذریعے روزانہ 45ہزار لوگوں کو مفت علاج کی سہولت مل رہی ہے۔چند ہفتے پہلے ہربنس پورہ میں کھڑے فیلڈ ہسپتال کااچانک معائنہ کر کے بہت خوشی ہوئی۔فیلڈ ہسپتال میں موجود مریضوں نے علاج پر خوشی اورمسرت کا اظہار کیا۔فیلڈ ہسپتال میں زچہ و بچہ،حفاظتی ٹیکے،فیملی پلاننگ، ملیریا، ذیابیطس، جلدی امراض اوربچوں کے امراض کی بہترین سہولت موجود ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات مل رہی ہے،نئے بجٹ میں 100ارب روپے دے رہے ہیں۔ہسپتالوں میں جاکر ہر مریض سے خود فیڈ بیک لیتی ہوں۔لوگ اپنی اپنی فارمیسیاں چلا رہے ہیں اورسرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو دوائی نہیں ملتی تھی۔خود دیکھا کہ ہسپتال کے سٹور میں میڈیسن کے کاٹن پڑے تھے اورمریضوں کو دوائیاں نہیں مل رہی تھی۔اب پورے پنجاب کے ہر ہسپتال میں مفت ادویات کیلئے اعلان کیا جاتا ہے،کسی ہسپتال میں کوئی ڈاکٹرباہر سے ادویات نہیں منگواسکتا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہنئے سال 2025-26 میں صحت کی سہولتوں کا جال بچھا رہے ہیں۔لاہور میں بننے والے نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں ہرمہلک مرض کا علاج ہوگا۔100بیڈکا چلڈرن ہسپتال،بلڈ ڈیزیز،بون میرو،آرتھو پیڈک اوردیگر ہسپتال بن رہے ہیں۔حقیقی خدمت کررہے ہیں،سیالکوٹ کے بائی الیکشن میں عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.