Live Updates

iتازہ ایرانی میزائل حملے پر نیتن یاہو آگ بگولہ ہوگئے

ایرانی میزائلوں نے سروکا اسپتال اور وسطی اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا‘اسرائیلی وزیراعظم کا الزام

جمعرات 19 جون 2025 22:40

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء)ایران کے تازہ میزائل حملوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آپے سے باہر ہوگئے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے جابرحکمرانوں کو اسپتال پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایرانی میزائلوں نے سروکا اسپتال اور وسطی اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر آج صبح بھی تازہ حملے کیے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملہ حالیہ حملوں سے زیادہ بڑا تھا، اس حوالے سے کم از کم 6 علاقوں میں میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق میزائل حملے کے بعد متعدد مقامات پر شدید نقصان ہوا ہے اور 20 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ ملبے تلے لوگوں کے دبے ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے شہری آبادی میں مراکز کو نشانہ بنایا ہے، جنوبی اسرائیل میں ساروکا اسپتال پر میزائل براہ راست ٹکرایا ہے۔ساروکا اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں اسپتال کے مختلف حصوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ آج ہوئے تازہ حملوں میں اسرائیلی فوجی کمانڈ، انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر اور انٹیلی جنس کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات