yپاکستان کاایٹمی پروگرام پوری قوم کاکریڈٹ ہی:خرم نواز گنڈاپور

گ* جس فوج کے پیچھے قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا ق*اقلیتیں پاکستان کی ترقی اور دفاع میں شانہ بشانہ ہیں: ناظم اعلیٰ منہاج القرآن

جمعرات 19 جون 2025 22:20

W لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپورکہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ایک جماعت یا حکومت کا نہیں، یہ پوری قوم کا کریڈٹ ہے۔پوری قوم نے اپنا پیٹ کاٹ کر وسائل مہیا کئے۔اسی ایٹمی پروگرام کی وجہ سے آج پاکستان محفوظ اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔اقلیتیں پاکستان کی ترقی،فروغ تعلیم اور دفاع میں شانہ بشانہ ہیں۔

50کی دہائی میں وزیر اعظم محمد علی بوگرہ کے دور میں ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ دی گئی تھی۔جس جس نے بھی اس پروگرام کو آگے بڑھایا قوم اسے خراج تحسین پیش کرتی ہے۔جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کے بغیرکوئی مستقبل نہیں۔قومیں سڑکوں،بلند و بالا عمارتوں سے نہیں علم سے معتبر بنتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیمبر آف کامرس میں’’ ہم سب کا پاکستان ‘‘کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ آن لائن ایجوکیشن کو فروغ دے کر تعلیمی مساوات قائم کی جا سکتی ہے،انہوں نے کہاکہ اتحاد و یکجہتی میں پاکستان کی مضبوطی ہے۔نفرت اور تشدد کو فروغ دینے والی ہر سوچ کو ناکام بنانا ہو گا۔دشمن انتشار اور تقسیم کے ہتھیار سے قومی وحدت کو پارہ پارہ کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جو تعلیمی ادارے قائم کئے ان میں تمام مکتب فکر بشمول اقلیتیں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

تعلیمی اداروں سے محبت و یکجہتی کا پیغام جانا چاہئے۔انہوں نے پاکستان کے کامیاب دفاع پر افواج پاکستان کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہاکہ جس فوج کے پیچھے اس کی قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس کی دعوت اور میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی اداروں، سماجی تنظیموں اور کاروباری طبقے کو مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہوگا۔انہوں نے صدر لاہور چیمبر آف کامرس ابو ذر شاد اور سردار رمیش سنگھ اروڑا ،سردار بش سنگھ کا شاندار تقریب کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پرسہیل احمد رضا،شہزاد احمد خان،اورنگزیب ر ضا بھی موجود تھے۔