Live Updates

صوبائی حکومت نے ایک تاریخ ساز عوامی بجٹ پیش کیا ہے،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور رکن بلوچستان اسمبلی سنجے کمار پنجوانی

جمعرات 19 جون 2025 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور رکن بلوچستان اسمبلی سنجے کمار پنجوانی نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت نے ایک تاریخ ساز عوامی بجٹ پیش کیا ہے ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ بلوچستان حکومت کا ہنگلاج ماتا مندر کو عالمی مذہبی سیاحتی مقام قرار دینے کا فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ضلع لسبیلہ میں واقع قدیمی اور تاریخی اہمیت کے حامل ہنگلاج ماتا مندر کو عالمی ٹورازم سائٹ (World Tourism Site) قرار دینے کا فیصلہ سے نہ صرف اقلیتی مذہبی سیاحت کو فروغ ہوگا بلکہ بلوچستان کی مثبت شناخت کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکےگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہنگلاج ماتا مندر کو عالمی مذہبی ٹورازم دینے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور سینیٹر دنیش کمار کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا ہنگلاج ماتا مندر پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں ہندو برادری کا ایک قدیم اور روحانی مقام ہے جہاں ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں زائرین حاضری دیتے ہیں ہنگلاج ماتا مندر بلوچستان کی تہذیب، تاریخ اور رواداری کی علامت ہے اس مقام کو عالمی سیاحتی حیثیت دینا نہ صرف اقلیتی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے بلکہ یہ بلوچستان کے پُرامن اور روشن چہرے کو دنیا کے سامنے لانے کی ایک اہم کاوش بھی ہے۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز خان بگٹی نے بجٹ میں ہنگلاج ماتا مندر کی تزئین و آرائش اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے خصوصی فنڈز بھی مختص کیے ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات