وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا وژن نوجوانوں کی خوشحالی اور باصلاحیت بنانا ہے۔ خواجہ رمیض حسن

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز وہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ ہنر مند نوجوانوں کو اقوامِ عالم میں نمایاں مقام دلوانے اور خودمختار بنانے کے لیے خصوصی کردار کررہے ہیں۔ کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 20 جون 2025 13:26

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا وژن نوجوانوں کی خوشحالی اور باصلاحیت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کا وژن عوامی ترقی اور انہیں قومی وسائل سے مستفید کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستانی سیاست میں شائستگی اور وضع داری میں اپنی مثال نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)


چوہدری سالک حسین چوہدری شجاعت حسین کے جانشین کی حیثیت سے اپنی خاندانی روایات کو بہترین انداز میں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز وہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ ہنر مند نوجوانوں کو اقوامِ عالم میں نمایاں مقام دلوانے اور خودمختار بنانے کے لیے خصوصی کردار کررہے ہیںوفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا وژن نوجوانوں کی خوشحالی اور باصلاحیت بنانا ہے۔