شہداد کوٹ میں جو واقعہ حال ہی میں رونما ہوا ہے، وہ نہ صرف انسانیت بلکہ قومی یکجہتی کے اصولوں کے بھی خلاف ہے،کھیل داس کوہستانی

جمعہ 20 جون 2025 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وزیرِ مملکت برائے بین المذاہب ہم آہنگی کھیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ شہداد کوٹ میں جو واقعہ حال ہی میں رونما ہوا ہے، وہ نہ صرف انسانیت بلکہ قومی یکجہتی کے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔ ایسے واقعات ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور سماجی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کھیل داس کوہستانی نے زور دیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مکمل تحقیقات کریں اور ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ بین المذاہب ہم آہنگی ہر ایسے اقدام کی مخالفت کرتی ہے جو اقلیتوں کے حقوق، مذہبی آزادی یا قومی ہم آہنگی کے خلاف ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب اور برادریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور حکومت اقلیتوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔