پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز میں 5 سے 6 ٹی ٹونٹی کھیلے جانے کا امکان

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 31 جولائی کو کھیلا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 20 جون 2025 14:06

پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز میں 5 سے 6 ٹی ٹونٹی کھیلے جانے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جون 2025ء ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز میں پانچ سے چھ ٹی 20 کھیلے جانے کا امکان ہے۔ 
کرکٹ ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز آئندہ دو طرفہ سیریز پر نظرثانی کے لیے بات چیت کررہے ہیں جس میں ون ڈے کو اضافی ٹی 20 کے ساتھ تبدیل کرنے کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

 
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنا تھی جس کے بعد جولائی، اگست میں کیریبین میں تین ون ڈے کھیلے جائیں گے تاہم بین الاقوامی ٹی 20 کیلنڈر اور بڑے ٹورنامنٹس کی تیاریوں کی وجہ سے پی سی بی نے ون ڈے میچوں کو ٹی 20 میں تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ 
پی سی بی پرامید ہے کہ ویسٹ انڈیز مجوزہ تبدیلی پر راضی ہوجائے گا، اگر منظوری مل گئی تو ٹی 20 سیریز کو پانچ یا چھ میچوں تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

 
موجودہ شیڈول کے مطابق، تین ٹی ٹونٹی 31 جولائی، 2 اگست اور 3 اگست کو مقرر ہیں، جب کہ ون ڈے سیریز 8، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ کی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ہوگی۔