ساہیوال ،ڈاکوؤں نے مسافروں کے بھیس میں ٹیکسی کارڈرائیور کو لوٹ لیا

ڈاکو 11 لاکھ 54 ہزار روپے نقدی، زیورات اور دو موبائل چھین کر لے گئے،ڈرائیو ر کو رسیوں سے باندھ کر سٹرک پر پھینک دیا

جمعہ 20 جون 2025 14:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)ڈاکوؤں نے مسافروں کے بھیس میں ٹیکسی کار نقدی لوٹ لی ،ڈاکو 11 لاکھ 54 ہزار روپے نقدی، زیورات اور دو موبائل چھین کر لے گئے۔ نیو فیصل آباد روڈ بائی پاس چک 95 چھ آر کے قریب چھانگا مانگا کے ٹیکسی ڈرائیور محمد مبین سے مسافروں کے بھیس میں چار ڈاکوؤں نے کار ،نقدی، موبائل لوٹ لیا۔چھانگا مانگا سے چا ر ملزموں نے سواریوںکے بھیس میں جنا ح ٹاون ہڑپہ جانے کے لیے ڈرائیور محمد مبین سے ٹیکسی کار نمبر 617 اے ایچ ڈبلیو بک کر کے جا رہے تھے کہ ساہیوال کے قریب ڈرائیور کو رسیوں سے باندھ کر گاڑی میں پھینک دیا اور کار نیو فیصل آباد روڈ بائی پاس پر لے جا کر چک 95 چھ آر کے قریب ڈرائیور کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر کے کا ر سے باہر پھینک دیا کار، نقدی 10 ہزار روپے، موبائل اور گاڑی کے کاغذات وغیرہ لے کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمی ڈرائیور کو راہگیروں نے ہسپتال پہنچایا۔ عمر بلاک شاداب ٹاؤن میں محمد راحت سبزی فروش دوکاندار سے ایک ٹیوٹا کرولا کار میں سوار تین ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر 28ہزار 500 روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔چک 16گیارہ ایل میں محمد بوٹا بیوپاری اور اس کے اہل خانہ جب گھر پر سو رہے تھے تو چار ڈاکو زبردستی گھر میں گھس گئے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر چار لاکھ 16 ہزار روپے نقدی ،موبائل اور 7 لاکھ کے زیورات لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔پولیس فرید ٹاؤن، غلہ منڈی اور صدر چیچہ وطنی نے محمد مبین، محمد راحت اور محمد بوٹا کی مدعیت میں تین مقدمات 392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔