ناران میں گلیشیر کی زد میں آکر تین سیاح جاں بحق

جمعہ 20 جون 2025 17:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران میں گلیشیر کی زد میں آکر تین سیاح جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران کے قریب سوہنی آبشار کے مقام پر پیش آیا جہاں گلیشیر اچانک بیٹھ گیا ۔

(جاری ہے)

گلیشیر پر موجود ایک ہی خاندان کے تین سیاح ، جن کا تعلق مغلپورہ لاہور سے تھا، نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور سیاحوں کی لاشوں کو نکال کر ناران ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔