اوتھل ،مسافر کوچ ،کار میں تصادم ،2افراد جاں بحق ،2زخمی

جمعہ 20 جون 2025 19:26

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) اوتھل کے قریب پاکستان کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ اوربی آر سی کالج اوتھل کے نزدیک کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر المناک ٹریفک حادثہ، مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق اوتھل کے قریب پاکستان کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ اور بی آر سی کالج اوتھل کے نزد کراچی، کوئٹہ قومی شاہراہ پر المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فیاض احمد ولد محمد فاروق اور ظہیر احمد ولد بختیار خان کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق ضلع مستونگ سے بتایا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں کراچی ریفر کر دیا گیا. ضروری قانونی کارروائی کے بعد دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں ورثائ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔